پاکستان کے خارجہ سکریٹری اعزاز احمد چودھری افغانستان کی تعمیر نو کے سلسلے میں بین الاقوامی تعاون پر "ہارٹ آف ایشیا، استنبول عمل" کی چھٹی میٹنگ میں حصہ لینے کل یہاں آ رہے ہیں اور خارجہ سکریٹری
ایس جے شنكر سے ان کی دوطرفہ ملاقات بھی ہوگی۔
وزارت خارجہ کے ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ پاکستانی خارجہ سکریٹری ایک وفد کے ساتھ 26 اپریل کو نئی دہلی آ رہے ہیں۔
یہاں ان کی جےشنكر کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ بھی ہوگی